کسی کو آٹے کی ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی ،عمرمقبول فیصل آباد : اسسٹنٹ کمشنر صدر عمر مقبول اشیا کی فراہمی اور قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے اچانک دورے پر ماڈل بازار جھنگ روڈ پہنچ گئے ۔ اشیا کے معیار اور فراہمی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی گئی۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر صدر عمر مقبول جھنگ روڈ پر واقع ماڈل بازار میں اچانک دورے پر پہنچ گئے ۔ بازار میں فروخت کی جانے والی اشیا ئے ضروریہ پھلوں اور سبزیوں کی کوالٹی، قیمتوں اور دستیابی کا جائزہ لیتے ہوئے مارکیٹ کمیٹی کے عملے کو سروسز میں مزید بہتری لانے کی ہدایت بھی کی گئی دریں اثنا اسسٹنٹ کمشنر صدر عمر مقبول مارکیٹوں میں آٹے کی سرکاری قیمتوں پر فراہمی کو یقینی بنانے اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیوں کے لئے فلور ملز کے دورے پر بھی نکل پڑے ۔ جھنگ روڈ پر واقع نجی فلور ملز میں اچانک چھاپے کے دوران ملز میں موجود آٹے کا سٹاک، ریکارڈ اور کوالٹی کو چیک کیا ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر صدر عمر مقبول کا کہنا تھا کسی بھی شخص کو آٹے کی ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔