تازہ ترین

اعتماد کا ووٹ: اپوزیشن حصہ لے گی یا نہیں فیصلہ آج متوقع

اعتماد-کا-ووٹ:-اپوزیشن-حصہ-لے-گی-یا-نہیں-فیصلہ-آج-متوقع

اپوزیشن کی جماعتیں وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے لیے کل ہونے والے اجلاس میں شرکت کریں گی یا نہیں، فیصلہ آج متوقع ہے۔  پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جماعتیں آج سر جوڑ کر بیٹھیں گی اور کل ہونے والی قومی اسمبلی کے اجلاس کے لیے حکمت عملی تیار کرنے کے لئے مشاورت کریں گی۔  اپوزیشن نے تمام ارکان اسمبلی کو اسلام آباد میں موجود رہنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں، بلاول بھٹو زرداری بھی پارٹی رہنماوں سے اہم مشاورت کریں گے۔ حتمی مشاورت کے بعد قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کیا جائے گا۔ مستند ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ بعض رہنماؤں نے کل ہونے والے اجلاس کا حصہ نہ بننے کی تجویز دے رکھی ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں