تازہ ترین

اغواء ہونے والے 11 سالہ لڑکے کی لاش برآمد، زیادتی کے بعد گلا دباکر موت کے گھاٹ اتارا گیا، ہسپتال ذرائع

اغواء-ہونے-والے-11-سالہ-لڑکے-کی-لاش-برآمد،-زیادتی-کے-بعد-گلا-دباکر-موت-کے-گھاٹ-اتارا-گیا،-ہسپتال--ذرائع

راولپنڈی ، اسلام آباد تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ میں چھ روزقبل اغوا ہونے والے نوعمرلڑکے کی نعش مل گئی۔ 11 سالہ لڑکے کوگلادباکرقتل کیاگیا۔تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ وزیرٹاؤن گلزارقائدمیں 21فروری کی دوپہر اریب اعجازلاپتہ ہوگیاتھا جس کی نعش جمعرات کوعلاقہ سے ملی ۔پولیس نے نعش قبضہ میں لے کرڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال منتقل کردی جہاں پوسٹ مارٹم کرانے کے بعدنعش ورثاکے حوالے کردی گئی ،ہسپتال ذرائع کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق لڑکے کوزیادتی کے بعد گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتاراگیا، تاہم پو سٹ مارٹم رپورٹ ملنے کے بعداس کی موت کی وجہ کا اصل تعین ہوسکے ۔ادھرپولیس نے7 افراد کو حراست میں لے لیا ہے ۔پولیس کے مطابق مقتول لڑکا مقامی سکول میں زیرتعلیم تھااوراس کا والد موٹرمکینک بتایاجاتاہے ۔ دریں اثناء تھانہ مارگلہ کے علاقے ایف ایٹ فور میں پیزا ڈیلیوری پر مامور موٹر سائیکل سوار قاسم عباس تیز رفتار کار کی زد میں آکر زندگی کی بازی ہار گیا۔ کار نمبر ای کے 330 کا نامعلوم ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے متوفی کی اہلیہ زینب خاتون کی رپورٹپر نامعلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔تھانہ کوہسار کے علاقے ٹریل ون کے قریب پہاڑی سے ایک چالیس ،پنتالیس سالہ شخص کی نعش ملی ہے جس نے سفید رنگکی شلوار قمیض اور کالے رنگ کی جرسی پہن رکھی تھی۔ لاپتہ افراد کے ورثاء 03335166286پر رابطہ کریں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں