تازہ ترین

افغان صدر کا بیان پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے مترادف ہے: فردوس عاشق اعوان

افغان-صدر-کا-بیان-پاکستان-کے-اندرونی-معاملات-میں-مداخلت-کے-مترادف-ہے:-فردوس-عاشق-اعوان

اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے افغان صدر اشرف غنی کو بین الاقوامی تعلقات کے اصول پیش نظر رکھنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا حالیہ ٹویٹ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے مترادف ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ افغان صدر اشرف غنی کی حالیہ ٹویٹ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے مترادف ہے۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ افغان قیادت کو ایسے بیانات سے پہلے بین الاقوامی تعلقات میں عدم مداخلت کے اصولوں کو پیش نظر رکھنا چاہیئے۔ https://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1222065224158674945 انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کا داعی ہے، ہم افغانستان میں قیام امن کے مشترکہ مقصد کے حصول کے لیے مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔ اپنے ٹویٹ میں معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان خود مختار ریاست ہے، آئین پاکستان سے منحرف عناصر کے ساتھ قانون کے مطابق کارروائی کرنا پاکستان کا قانون ہے۔ https://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1222065284586012673 انہوں نے کہا کہ کسی اور ملک کا دوسرے ملک میں قانون کی بالا دستی کے خلاف بات کرنا سفارتی تقاضوں کے منافی ہے۔ پاکستان کی بہادر مسلح افواج اور غیور عوام نے اپنے لہو سے سے امن کے دیے روشن کیے ہیں۔ کسی شر پسند کو امن سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ شرپسندوں کے خلاف قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔ https://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1222065390337085442 خیال رہے کہ گزشتہ روز منظور پشتین کو ملک میں انتشار پھیلانے اور تخریب کاری کے الزام میں گرفتار کر کے عدالت پیش کیا گیا تھا جس پر افغان صدر نے تشویش کا اظہار کیا تھا۔ https://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1222065334204715008 بعد ازاں دفتر خارجہ کی جانب سے افغان صدر کے ٹویٹ پر اظہار ناپسندیدگی کرتے ہوئے کہا گیا کہ افغان صدر کا بیان پاکستان کے اندرونی معاملات میں واضح مداخلت ہے، ایسے بیان دونوں ملکوں میں دوستانہ تعلقات کے فروغ میں معاون نہیں ہیں۔ دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ پاکستان افغانستان سے عدم مداخلت کے اصولوں پر تعلقات رکھنا چاہتا ہے اور پاکستان افغانستان سے قریبی اور خوشگوار تعلقات قائم رکھنے کا خواہشمند ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں