تازہ ترین

افواج پاکستان کی مضبوطی ملک وقوم کیلئےلازم ہے،گورنرپنجاب

افواج-پاکستان-کی-مضبوطی-ملک-وقوم-کیلئےلازم-ہے،گورنرپنجاب

لاہور: گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کو کمزور کر نے کی سازشیں کر نیوالے ملک وقوم کے دشمن ہیں۔ بطور ادارہ افواج پاکستان کی مضبوطی ملک وقوم کے لیے لازم ہے۔آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ قوم کے ہیرو ہیں۔ 22کروڑ عوام افواج پاکستان کیساتھ کھڑی ہے۔ملک وقوم کے مفاد میں ہونیوالی قانون سازی میں اپوزیشن کو بھی حکومت کا ساتھ دینا چاہئے۔ ڈپٹی چیئر مین سینٹ سلیم مانڈی والا نے گور نر ہاؤس لاہور میں ان سےملاقات کی ۔ جبکہ تحر یک انصاف کے رکن جی ڈی اے کے چیئر مین علی اشرف مغل کی قیادت میں وفد نے بھی گور نر پنجاب سے ملاقات کی۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پاکستان کو مضبوط اور خوشحال بنانے کیلئے سب کو ملکر کام کر نا ہوگا ۔ اُنہوں نے کہا کہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف پارلیمنٹ میں حکومت اور اپوزیشن ہمیشہ متحد نظر آ تی ہے جو خوش آئند ہے چوہدری محمدسرور نے کہا کہ عالم اسلام میں ایٹمی اہتھیار اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی حامل فوج صرف پاکستان کے پاس ہے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں