تازہ ترین

اقبال ؒ کی تعلیمات فلاح کا ذریعہ بن سکتی ہیں، ڈا کٹر الدریو یش

اقبال-ؒ-کی-تعلیمات-فلاح-کا-ذریعہ-بن-سکتی-ہیں،-ڈا-کٹر-الدریو-یش

اسلامی یو نیور سٹی میں تقریب ، پروفیسر جلیل عالی ، ذو ا لفقار چیمہ و دیگر کی شر کت اسلام آباد : اسلامی یونیورسٹی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش نے کہا ہے کہ شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کسی ایک زمانے یا کسی مخصوص خطے کے شاعر اور مفکر نہیں بلکہ وہ انسانیت کی میراث اور ہر زمانے کے شاعر ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جامعہ کے خواتین کیمپس میں شعبہ اردو کے زیرِ اہتمام شاعرِ مشرق کی ولادت کے سلسلے میںمنعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش نے کہا کہ یہ دنیا ایک طویل عرصے سے بحرانوں کا شکار ہے جس کا بنیادی سبب نا انصافی اور عالمی مفادات ہیں ،علامہ نے اسی پسِ منظر میں اقوامِ عالم کو انصاف ،برابری اوربھائی چارے کے فروغ کا درس دیا۔ مجھے کوئی شبہ نہیں ہے کہ اقبال کی تعلیمات امنِ عالم اور انسانیت کی فلاح کا ذریعہ بن سکتی ہیں۔ تقریب سے پروفیسر جلیل عالی ، سابق آئی جی موٹر وے ذو ا لفقار چیمہ اور شعبہ کی سربراہ ڈاکٹرنجیبہ عارف نے بھی خطاب کیا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں