تازہ ترین

اقراءعزیزکےعید کے جوڑے میں خاص کیا تھا؟

اقراءعزیزکےعید-کے-جوڑے-میں-خاص-کیا-تھا؟

ڈیزائنر نے سوشل میڈیا پرجوڑے کی تفصیلات بتاتے ہوئے لکھا ’’ شادی کے بعد پہلی عید خاص تھی اسی لیے ہم نے یقینی بنایا کہ جوڑا بھی ایسا ہی ہو ‘‘۔ فائزہ نے بتایا کہ اقراء کیلئے نارنجی رنگ کا کلاسک انگرکھا تیارکیا جو ایمبرائڈری اورگوٹے سے سجا ہے۔ جوڑے کے ساتھ دوپٹے کے چاروں کناروں پر کڑھائی سے ’’اقراء اور یاسر کی پہلی عید ‘‘ لکھا گیا ہے جو شای شدہ جوڑے کی محبت اور اس سفر کو یادگار بنارہا ہے۔ اقراء کی مایوں کا ڈریس بھی فائزہ ہی کا ڈیزائن کردہ تھا جو ان کی پسندیدہ فیشن ڈیزائنر بھی ہیں۔ رواں سال عید پر اداکارہ ایمن خان، ان کی بیٹی امل اور اداکارہ مایا علی کا ڈریس بھی فائزہ ثقلین نے ہی ڈیزائن کیا تھا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں