تازہ ترین

اقرا اور یاسر شادی کے بندھن میں بندھ گئے

اقرا-اور-یاسر-شادی-کے-بندھن-میں-بندھ-گئے

کراچی: معروف اداکارہ اقرا عزیز اور اداکار یاسر حسین رشتہ ازدواج میں بندھ گئے، دونوں کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ اقرا اور یاسر کی شادی کا چرچا کافی روز سے جاری تھا اور آج دوپہر دونوں بالآخر شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ تقریب میں دونوں کے دوستوں، رشتہ داروں جبکہ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ اقرا نے اپنی زندگی کے سب سے اہم دن پر معروف ڈیزائنر نومی انصاری کا ڈیزائن کردہ سرخ رنگ لہنگا زیب تن کیا۔ یاسر حسین نے سنہرے رنگ کی شیروانی پہنی۔ دونوں کی شادی کی تصاویر تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں اور دونوں کو خوب سراہا جارہا ہے۔ https://www.instagram.com/p/B6nE0Mbl_Lx/?utm_source=ig_web_copy_link https://www.instagram.com/p/B6m9hAvl8bV/?utm_source=ig_web_copy_link خیال رہے کہ اقرا عزیز نے چند ہی ڈراموں سے بہت جلد اداکاری میں اپنا لوہا منوا لیا ہے جبکہ ان کے مداحوں کی تعداد بھی دن بدن بڑھتی جارہی ہے۔ https://www.instagram.com/p/B6nDKJZlbdM/?utm_source=ig_web_copy_link https://www.instagram.com/p/B6nEIxkl8EN/?utm_source=ig_web_copy_link یاسر حسین نے رواں برس ایک ایوارڈ کی تقریب میں اقرا کو شادی کی پیشکش کی تھی جسے کچھ لوگوں نے پسند کیا جبکہ کچھ نے اسے پبلسٹی اسٹنٹ قرار دیتے ہوئے اس پر خاصی تنقید کی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں