تازہ ترین

اقوام عالم کومظلوم کشمیریوں پربھارتی مظالم نظرنہیں آرہے،جے یو پی

اقوام-عالم-کومظلوم-کشمیریوں-پربھارتی-مظالم-نظرنہیں-آرہے،جے-یو-پی

لاہور: جمعیت علماءپاکستان پنجاب کے صدر مولاناحافظ نصیر احمد نورانی نے کہا کہ اس وقت مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پرامت مسلمہ کا ہر فرد خون کے آنسو رو رہا ہے نبی کریم ؐ کے امتی لاکھوں کی تعداد میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کا شکار ہیں کشمیری عوام 175دنوں سے کرفیو میں ہیں ۔ عالم اسلام کے حکمرانوں اور اقوام عالم کو ان مظلوم کشمیری عوام پر بھارتی مسلح افواج اور غنڈوں کا ظلم وجبر دکھائی نہیں دے رہا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماءپاکستان پنجاب کی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں علامہ غلام مصطفےٰ سلطانی، مفتی تصدق حسین،مفتی محمد جمیل رضوی، مرزاتجمل حسین ،مدثر حسین وٹو،پروفیسر یوسف آرائیں، رشید احمد سہو، قاری محمد علی، انجینئر رانا محمد طاہر اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی ۔اجلاس میں کہا گیا کہ ملک اس وقت جس نازک دور کے گزر رہا ہے ملک میں گیس اور بجلی کے نرخوں میں اضافے کے بعد آٹے اور گندم کا بدترین بحران ہے گیس کی کمی کی وجہ سے کارخانے اور فیکٹریاں بند ہو چکے ہیں۔جن کی وجہ سے لاکھوں غریب خاندانوں کا چولہا ٹھنڈا ہو چکا ہے اجلاس میں گیس،بجلی اور آٹے کے بحران کے فوری حل کا مطالبہ کیا گیا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں