تازہ ترین

الحمرا کمپلیکس :نامور فنکاروں کے 326فن پاروں کی نمائش

الحمرا-کمپلیکس-:نامور-فنکاروں-کے-326فن-پاروں-کی-نمائش

فنکاروں میں صادقین، عبدالرحمن ، اینا مولکا احمد، کولن ڈیوڈ ، سلیمہ ہاشمی بھی شامل لاہور: ملک کے نامور فنکاروں کے 326فن پاروں کی سجی کہکشاں نے الحمرا آرٹ میوزیم کو بڑا فنون لطیفہ کا بڑا مرکز بنا دیا۔ میوزیم کو ہفتے کے ساتوں روز کھلا رکھنے کے فیصلے کے بعد یہاں آنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ۔ الحمرا کلچرل کمپلیکس کے ایک پرسکون گوشے میں واقع آرٹ میوزیم میں صادقین، عبدالرحمن چغتائی، اینا مولکا احمد، کولن ڈیوڈ ، سلیمہ ہاشمی اور ملک کے دیگر متعدد نامور فنکاروں کے فن پارے رکھے گئے ہیں۔ 1996 میں قائم کیے گئے اِس میوزیم میں کروڑوں روپے مالیت کی شاندار پینٹگز اور دیگر فن پارے ، مستقل طور پرآویزاں کردئیے گئے ہیں۔ اِس حوالے سے روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے الحمرا آرٹس کونسل کے ایگزیکٹوڈائریکٹر اطہر علی خان نے بتایا کہ میوزیم کے قیام کا مقصد نہ صرف نامور فنکاروں کے کام کو محفوظ رکھنا ہے بلکہ اِس ورثے کو نئی نسل تک بھی منتقل کرنا ہے ۔ اُن کا کہنا تھا کہ اِس مقصد کے لیے یہاں پر مختلف ٹورز منظم کیے جاتے ہیں ۔ آرٹ میوزیم کی کیوریٹر ہاجرہ محمود کا کہنا تھا کہ یہاں رکھے گئے فن پارے انتہائی بیش قیمت ہیں جس کے باعث اِن کی حفاظت کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں