58ہزار مستحقین میں کھانا ،76300 خاندانوں کو راشن فراہم :صدرعبدالشکور لاہور: الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے نتیجے میں متاثر ہونے والے مستحق افرادمیں پکے پکائے کھانے اور خشک راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے ۔اس حوالے سے الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر محمد عبدالشکور نے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس کی کشیدہ صورتحال کے پیشِ نظر لاک ڈاؤن نے جہاں تمام ملک کو متاثر کیا ہے ، وہیں اس کے نتیجہ میں آنے والی بھوک اور افلاس سے سب سے زیادہ دیہاڑی دار طبقہ متاثر ہوا ہے ۔ اس صور تحال سے ان افراد کو بچانے کے لئے الخدمت فاؤنڈیشن نے ملک بھر میں یونین کونسل کی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی ہیں جو مقامی سطح پر عطیات جمع کرکے اپنے ہی علاقے کے مستحق افراد تک کھانا اور راشن پہنچانے کا اہتمام کررہی ہیں۔اب تک 58ہزارمستحق افراد میں کھانا اور76300خاندانوں میں خشک راشن تقسیم کیا جاچکا ہے ، جس کی مجموعی لاگت 23کروڑ26لاکھ 13ہزار روپے بنتی ہے ۔