تازہ ترین

الیکشن کمیشن ووٹ کی آگاہی سے متعلق پروگرامز کرائے، جان بلوچ

الیکشن-کمیشن-ووٹ-کی-آگاہی-سے-متعلق-پروگرامز-کرائے،-جان-بلوچ

پولنگ اسٹیشنز تبدیل ہونے کی شکایات کا بھی مستقل حل نکالا جائے، چیئرمین بلدیہ ملیر ووٹرز ڈے پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ملیر عذرا مہیسرکا بھی خطاب،عوامی آگاہی واک کی گئی کراچی : چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ نے کہا ہے کہ ہم ووٹرز ڈے منا رہے ہیں، یہ بہت اچھی بات ہے، ہمیں چاہیے کہ ووٹرز کو زیادہ سے زیادہ آگاہی دیں تاکہ ہر کوئی ووٹ ڈال سکے، الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ پولنگ اسٹیشنز کے باہر اپنا کیمپ لگایا کرے تاکہ ووٹرز کے لیے آسانی ہو،جہاں خواتین کو ووٹ کاسٹ کرنے میں مشکلات پیش آتی ہیں وہاں الیکشن کمیشن کو اصلاحات کے ساتھ مزید اقدامات کرنے چاہئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولنگ اسٹیشنز تبدیل ہونے کی شکایات کا بھی مستقل بنیادوں پر حل نکالا جائے الیکشن کمیشن سے درخواست ہے کہ شہری علاقوں کے ساتھ دیہی علاقوں اور بالخصوص تمام یوسیز کی سطح پر ووٹ کی آگاہی سے متعلق پروگرامز کرائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اپنے ووٹوں کا درست استعمال کرسکیں۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ملیر عذرا مہیسر نے کہا کہ معززین کی جانب سے جو مشورے اور سفارشات ہمیں دی گئی ہیں ان کی روشنی میں اصلاحات کرتے ہوئے ووٹرز کو مزید سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ ووٹرز ڈے کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں طلبا و طالبات نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مشتاق احمد میمن، اسسٹنٹ کمشنر ائرپورٹ عبدالستار ،گوہر سانج ، الیکشن کمیشن اور این جی اوز کے نمائندگان، بلدیاتی نمائندے ڈائریکٹر واثق ظفر ، ڈائریکٹر انفارمیشن سلیم خان، کالج کے طلبا و طالبات اور صحافیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ بعد ازاں چیئرمین بلدیہ ملیر نے ووٹ کی اہمیت اجاگر کرنے کے حوالے سے عوامی آگاہی واک کی قیادت کی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں