تازہ ترین

امتحانات کی تاریخ پرنظرثانی، ایک ماہ تاخیر سے شروع کئے جائیں:ہیڈماسٹرزایسوسی ایشن

امتحانات-کی-تاریخ-پرنظرثانی،-ایک-ماہ-تاخیر-سے-شروع-کئے-جائیں:ہیڈماسٹرزایسوسی-ایشن

ملتان: ہیڈماسٹرزایسوسی ایشن پنجاب کےصدررشیداحمد بھٹی نے کہا ہےکہ موسم گرما،سموگ،قومی تہواروں،اتوار اورموسم سرما کی کثیرتعدادمیں چھٹیوں کی وجہ سےطلبإکوناقابل تلافی تعلیمی نقصان پہنچاہےجس سے اس سال طلباءکےپیک اورتعلیمی بورڈز کےنتائج کمزور آنےکاخدشہ ہے ،ناقص نتائج کی وجہ سےایک طرف محکمہ تعلیم کی بد نامی ہوگی اور دوسری طرف اساتذہ اورسکولوں کےہیڈزکی جواب طلبیاں، شوکازنوٹسز اور پیڈا ایکٹ کےتحت کارروائیاں کر کےترقیوں کی بندش،جرمانوں اورٹراسفرجیسی سزائیں دی جائیں گی،انہوں نےوزیراعلی ٰپنجاب وزیرتعلیم ،چیف سیکرٹری اورسیکرٹریسکولزپنجاب سےمطالبہ کیا کہ مفادعامہ کے لئے ہشتم پیک، نہم اور دہم کلاسز کےامتحانات کی تاریخوں پرنظرثانی کرکے ایک ماہ تاخیر سے شروع کئے جائیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں