تازہ ترین

امریکا نے آبنائے ہرمز میں 16 ایرانی کشتیوں کی تباہی کا دعویٰ کردیا

امریکا-نے-آبنائے-ہرمز-میں-16-ایرانی-کشتیوں-کی-تباہی-کا-دعویٰ-کردیا

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی افواج نے آبنائے ہرمز کے قریب مائنز بچھانے والی 16 ایرانی کشتیوں کو تباہ کر دیا ہے۔

سینٹکام کے مطابق یہ کشتیاں خلیجی پانیوں میں مائنز بچھانے کی کوشش کر رہی تھیں جس کے بعد امریکی بحریہ نے کارروائی کرتے ہوئے انہیں نشانہ بنایا۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری ایک پیغام میں کہا تھا کہ امریکی فورسز نے گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران مائنز بچھانے والی 10 کشتیوں اور جہازوں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں