قرآن پاک کی بے حرمتی سے بین المذاہب تصادم کے خطرات بڑھ گئے :ساجد میر شیخوپورہ: مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر ، حافظ عبدالرحمن شیخوپوری، قاری حنیف ربانی، مولانا سید سبطین شاہ نقوی، قاری عبدالحفیظ، قاری بنیامین عابد ، مولانا نواز چیمہ و دیگر علما نے دعوت اہلحدیث و تحفظ ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ایک گہری عالمی سازش کے تحت یہود و ہنود کے ایجنٹ اسلامی قوتوں کا راستہ روکنے کی کوشش کررہے ہیں اس ضمن میں مسلم ممالک میں شورش اور فرقہ واریت کی بنیاد پر اختلافات کو ہوا دینے کی کوشش کی جارہی ہے ، امریکہ اور اس کے اتحادی مسلم امہ کو آپس میں لڑانا چاہتے ہیں اس کیلئے قادیانیوں کو بھی استعمال کیا جارہا ہے بالخصوص عقیدہ ختم نبوت پر آئے روز حملے بھی اسی سازش کا حصہ ہیں ،قرآن پاک کی بے حرمتی کے حالیہ واقعہ سے بین المذاہب تصادم کے خطرات بڑھ گئے ہیں جبکہ اسلام مکالمہ اور علمی استدلال کے ساتھ بات چیت کا درس دیتا ہے ۔