تازہ ترین

اموات میں اضافہ، تاہم عوام سے روزگار چھین سکتے ہیں نہ غیرمعینہ مدت کا لاک ڈاؤن لگا سکتے ہیں، وفاقی حکومت

اموات-میں-اضافہ،-تاہم-عوام-سے-روزگار-چھین-سکتے-ہیں-نہ-غیرمعینہ-مدت-کا-لاک-ڈاؤن-لگا-سکتے-ہیں،-وفاقی-حکومت

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ کراچی، لاہور اور پشاور میں بھی کورونا کیسزکی تعداد بڑھ رہی ہے‘ملک میں کورونا کے کیسز اور اموات میں اضافہ ہواہے تاہم لوگوں سے لمبے عرصے تک ان کا روزگارچھینا جاسکتاہے نہ حکومت غیر معینہ مدت کے لیے لاک ڈاؤن نافذ کرسکتی ہے۔ کورونا مقامات کی نشاندہی پر سب کچھ سیل ہوگا‘بجائے پوراملک بند کرنے کے کورونا سے متاثرہ مخصوص علاقے بند کریں گے‘خوشی ہے کورونا سے متعلق قومی فیصلے مشاورت سے ہو رہے ہیں، زیادہ بڑے فیصلے ہو چکے ہیں۔اب عملدرآمد کا وقت ہے،ٹیکنالوجی کے ذریعے وائرس ہاٹ اسپاٹس کی نشاندہی کرلی گئی‘اسمارٹ لاک ڈاوَن کے نظام نے کام کرنا شروع کر دیا ہے، ہمیں نشاندہی کرنی ہے کس علاقے میں کیسز زیادہ اور وائرس پھیل رہاہے۔  اتوار کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب کے 359 اور کے پی میں 177 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاوَن کیا گیا، لاڑکانہ، کوئٹہ میں بھی کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ایسے نظام کی ضرورت ہے کہ معیشت کا پہیہ بھی چلے اور لوگوں کا تحفظ بھی ہو، تمام ادارے مل کر مربوط نظام کے تحت کام کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ساڑھے 13 ہزار کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں، ملک میں 70لیب ہیں جہاں کورونا ٹیسٹ کیے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ رات تک ملک بھر میں 165 افراد وینٹی لیٹر پر تھے، ایپ کے ذریعے ملک بھر کے اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کا اسٹیٹس اپ ڈیٹ کر رہے ہیں۔  ایپ کے ذریعے مریض کو قریبی ہسپتال اور وینٹی لیٹر کی دستیابی کا علم ہوسکے گا، عوام سے اپیل کے کورونا علامات پر ٹیسٹ کرائیں یہ سب کیلئے ضروری ہے۔اسد عمر نے کہا کہ امید ہے کہ این سی سی کے فیصلے پر قومی اتحاد کے ساتھ عملدرآمد ہوگا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں