جڑانوالہ: تحصیل انتظامیہ کا لاک ڈائون پر عملدرآمد کروانے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ فلیگ مارچ۔ حکومتی ایس او پیز پر عمل کرکے ہی اس موذی وبا سے بچا جا سکتا ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر زنیرہ آفتاب۔تفصیلات کیمطابق ملک میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ضلعی حکومت کا زیادہ رش والے علاقوں میں سمارٹ لاک ڈائون کے فیصلے کیساتھ ہی اسسٹنٹ کمشنر زنیرہ آفتاب ،اے ایس پی بلال محمود سلہری ، میونسپل کمیٹی اور ٹائیگر فورس کے جوانوں کے ہمراہ شہر بھر میں فلیگ مارچ کیا اس موقع پر انہوں نے سمارٹ لاک ڈائون کی زد میں آنے والے ریل بازار، مسجد بازار،کچہری بازار،لنڈا بازار سمیت دیگر علاقوں کو فوری بند کروانے کیساتھ ساتھ تاکید کی کہ حکومتی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے دکاندار کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ان کے خلاف فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ اسسٹنٹ کمشنر زنیرہ آفتاب نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں تاکہ کاروبار کا پہیہ رواں دواں رہ سکے ۔