لاہور: انجان عورت کیساتھ راہ چلتے فحش حرکت کرنے والے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ ملزم ڈولفن فورس کے ہتھے چڑھ گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ لیاقت آباد کی حدود میں واقع دل کوشہ کالونی میں پیش آئے اس افسوسناک واقعے میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک موٹرسائیکل سوار شخص ویران گلی میں اکیلے جاتی خاتون کو نامناسب انداز سے چھوتے ہوئے فرار ہوجاتا ہے۔ خاتون اس انتہائی شرمناک حرکت پر پریشان دکھائی دیتی ہیں۔ نعمان اجمل نامی شخص نے سی سی ٹی وی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے ایک شخص انجان عورتوں کے ساتھ فحش حرکات کر رہا ہے کیا لاہور کی پولیس ایسے سماج کے دشمن کو نہیں پکڑ سکتی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے ایک شخص انجان عورتوں کے ساتھ فحش حرکات کر رہا ہے کیا لاہور کی پولیس ایسے سماج کے دشمن کو نہیں پکڑ سکتی۔ https://twitter.com/MNomanAjmal2/status/1273899096017960962 اس انتہائی شرمناک حرکت پر سوشل میڈیا صارفین نے انتہائی برہمی کااظہارکیااور ملزم کو پکڑنے اور سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔بعدازاں ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کی جانب سے کی گئی پوسٹ میں بتایا گیا کہ ڈولفن سکواڈ لاہور نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے اور اس کے خلاف انیس جون کو مقدمہ بھی درج کرلیا ہے۔ پولیس ایسے جرائم کے خلاف ایکشن لینے کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ایس پی عائشہ بٹ نے ملزم کی گرفتاری کی تصویر اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر شیئرکی ہے۔ https://twitter.com/ashwahab/status/1274033345165393921 پولیس کی جانب سے ملزم کی تفصیلات فی الحال جاری نہیں کی گئی ہیں۔