تازہ ترین

انجینئرزکے سروس سٹرکچر کیلئے جدوجہد کر رہے ،چیئرمین

انجینئرزکے-سروس-سٹرکچر-کیلئے-جدوجہد-کر-رہے-،چیئرمین

ٹیکنیکل الاؤنس دلوانے میں بھی کامیاب ہوں گے ،جاوید سلیم قریشی کا خطاب ملتان : پاکستان انجینئرنگ کونسل کے چیئرمین انجینئر جاوید سلیم قریشی نے کہا ہے کہ ملک کو حقیقی معنوں میں آگے لے جانے کیلئے انجینئرز کو انکا جائز مقام دیناہوگا ۔ انجینئرزکے سروس سٹرکچر کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں ۔ ملک کی فیصلہ سازی میں انجینئرز کی شمولیت ضروری ہے جس کیلئے متعلقہ فورمز سے رجوع کرلیاگیاہے ۔ انجینئرز کو ٹیکنیکل الاؤنس دلوانے کیلئے آواز اُٹھائی ہے جس میں کامیاب ہوں گے ۔ وہ میپکو ہیڈ کوارٹر میں میپکوانجینئرز ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ سالانہ اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں قائم انجینئرز ایسوسی ایشنز متحد ہوکر اپنے مسائل کے حل کیلئے آواز اُٹھائیں ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئرطاہر محمود نے کہا کہ ینگ انجینئرز کو ریگولرکیڈر دلوانے کے لئے مسلسل کوششیں کررہے ہیں ۔ بہترین کارکردگی کے حامل انجینئرز کو مستقل کروانا ہماری ذمہ داری ہے ، انجینئرز کاز کے لئے متحد ہیں اور تمام اہداف حاصل کریں گے ۔ محمد اقبال خان جوئیہ نے کہا کہ انجینئرز اپنے حقوق کے لئے متحد ہوکر جدوجہد کرتے رہیں گے ۔میپکو انجینئر ایسوسی ایشن کے صدر عبدالرئوف سنگھیڑا، جنرل سیکرٹری یعقوب گدارہ ، انجینئر علی اکرم گجر نے تقریب سے خطاب کیا ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں