تازہ ترین

انجینئرنگ یونیورسٹی مالی بحران شدید،زکوٰۃ جمع کرنے کی مہم

انجینئرنگ-یونیورسٹی-مالی-بحران-شدید،زکوٰۃ-جمع-کرنے-کی-مہم

لاہور: یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا مالی بحران شدید ہوگیا ، جامعہ کے مستحق طلبا کو فیسوں میں رعایت دینے کے لیے فنڈز نہیں ، انتظامیہ نے زکوٰۃ جمع کرنے کی مہم چلا دی ۔ تفصیل کے مطابق یو ای ٹی کا مالی بحران اب طلبا کو بھی متاثر کرنے لگا ، مستحق بچوں کے تعلیمی اور دیگر اخراجات پورے کرنے کے لیے زکوٰۃ جمع کی جائے گی ۔یتیم طلبا کو فیس اور دیگر اخراجات پر 100 فیصد سکالر شپ دیا جائے گا ،دیگر مستحق بچوں کو پچاس فیصد سکالر شپس دینے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ ہر طالب علم پر سالانہ تعلیمی اخراجات پر ایک لاکھ اور ہاسٹلز پر دس ہزار روپے خرچ ہوتے ہیں ۔یونیورسٹی کو مالی مشکلات کی وجہ سے مستحق بچوں کو سکالر شپس دینے میں مشکلات کا سامنا ہے ۔سال 2019-20 میں یو ای ٹی نے مستحق طلبا کو اپنے فنڈز سے 12 کروڑ 40 لاکھ روپے کے وظائف دئیے تھے ۔ جامعہ نے زکوٰۃ کے لیے اپنا اکاؤنٹ نمبر بھی جاری کردیا ۔ واضح رہے پنجاب حکومت کی جانب سے بھی یو ای ٹی کو مالی بحران میں مدد نہیں کی جارہی ۔ پنجاب حکومت نے ایک ارب روپے سے زائد کے واجبات یوای ٹی کے دینے ہیں جو کئی سال سے واجب الادا ہیں۔ ٹیچنگ سٹاف نے بھی حکومت سے جامعہ کے لیے بیل آؤٹ پیکیج کا مطالبہ کیا ہے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں