موسم بہتر ہونے اورپروازوں کے منسوخ نہ ہونے پر مسافروں نے سکھ کا سانس لیا لاہور: علامہ اقبال ائر پورٹ پر موسم بہتر ہونے کی وجہ سے قومی ونجی ائر لائنز کی کوئی پرواز منسوخ نہ ہوئی بلکہ اندرون وبیرون ملک آنے وجانے والی 6پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں۔ائر پورٹ فلائٹ انکوائری کے مطابق گزشتہ روز کوئی بھی پرواز منسوخ نہ ہونے پر مسافروں نے سکھ کا سانس لیا لیکن قومی ونجی ائر لائنز کی چھ پروازیں تاخیر کا شکار رہیں جن میں اتحاد ائر کی ابوظہبی سے آنے والی پرواز 241تیس منٹ ،ائر بلیو کی جدہ سے آنے والی پرواز 471پنتالیس منٹ،پی آئی اے کی لندن سے آنے والی پرواز 758پینتیس منٹ،سعودی ائر لائن کی جدہ جانے والی پرواز 733تیس منٹ،ایمرٹس ائر لائن کی دبئی جانے والی پرواز 623چالیس منٹ ،کویت جانے والی پرواز 502تیس منٹ کا شکار ہوئی۔