ادارہ 200بستر پر مشتمل ہوگا،لاکھوں جانیں بچائی جاسکیں گی:یاسمین راشد لاہور: صوبائی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے سٹیٹ آف دی آرٹ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف بلڈڈیزیزاینڈبون میروٹرانسپلانٹیشن بنانے کااعلان کردیا۔انہوں نے محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انسٹیٹیوٹ کے پی سی ون اور دیگر امور کا جائزہ لیا، یاسمین راشد نے کہا پنجاب انسٹیٹیوٹ آف بلڈڈیزیزاینڈبون میروٹرانسپلانٹیشن 200 بستروں پرمشتمل ہوگا،جہاں ٹرانسپلانٹ کے علاوہ خون کی بیماریوں کی تشخیص، علاج اوربچائو، تھیلیسیمیا، موروثی بیماریوں کی تشخیص اوربچائو، ہیموفیلیااورآئی ٹی پی کے علاج کی جدیدسہولیات مہیاکی جائینگی ،اس سے لاکھوں جانوں کوبچانے میں مددحاصل ہوگی،انسٹیٹیوٹ کوبنانے اورچلانے میں این آئی بی ڈی کراچی کاتعاون حاصل ہوگا۔