تازہ ترین

انڈسٹریل اسٹیٹس کی سو فیصد آباد کاری یقینی بنا ئینگے :اسلم اقبال

انڈسٹریل-اسٹیٹس-کی-سو-فیصد-آباد-کاری-یقینی-بنا-ئینگے-:اسلم-اقبال

لاہور: صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے دفتر میں پیسک کے بورڈ ممبران کا109واں اجلاس منعقد ہوا ۔ جس میں سمال انڈسٹریل اسٹیٹس کے ترقیاتی امور، آباد کاری، وزیر اعلیٰ خود روز گار سکیم پر پیش رفت اور اخوت تنظیم کے سروسزچارجز کی ادائیگی کے امور کا جائزہ لیا گیا۔ ایم ڈی پیسک مدثر ملک نے سمال انڈسٹریل اسٹیٹس کے ترقیاتی امور اور آباد کاری کے حوالے سے بریفنگ دی۔ یہ بھی پڑھیں: لاہور سمیت پنجاب کے مزید 33 مقامات سیل کرنے کی منظوری مل گئی صوبائی وزیر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں انڈسٹریل اسٹیٹس کے نام پر رئیل اسٹیٹ کا کاروبار ہوتا رہا، اب ایسا نہیں ہوگا۔ صوبے بھر میں انڈسٹریل اسٹیٹس کی سو فیصد آباد کاری یقینی بنائی جائے گی۔ انڈسٹریل اسٹیٹس میں صنعتی یونٹس لگنے سے ہی روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے ۔ ڈیرہ غازی خان اور لاہور سیالکوٹ موٹر وے پر سٹیٹ آف دی آرٹ انڈسٹریل اسٹیٹس بنیں گی جبکہ گوجرانوالہ اور وزیر آباد میں انڈسٹریل اسٹیٹس مکمل ہو چکی ، جلد افتتاح ہوگا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں