تازہ ترین

انڈیمنٹی بانڈپرنوازشریف کامزاحمتی فیصلہ درست ثابت ہوا ،میاںعبدالمنان

انڈیمنٹی-بانڈپرنوازشریف-کامزاحمتی-فیصلہ-درست-ثابت-ہوا-،میاںعبدالمنان

فیصل آباد|: سابق رکن قومی اسمبلی اورمسلم لیگ ن ٹریڈرزونگ کے مرکزی صدرمیاںعبدالمنان نے کہاہے کہ انڈیمنٹی بانڈپرمیاںنوازشریف کامزاحمت کافیصلہ درست ثابت ہوا تاہم حکومت نے بیماری پر بانڈکی جو سیاست کرکے میاںنوازشریف کوجھکانے کی جوکوشش کی اس میںوہ بری طرح ناکام ہوئی جبکہ وہ اخلاقیات سے بھی محروم ہوچکی ہے ۔ اب اگرحکمران ہائی کورٹ کے فیصلے کوچیلنج کریںگے تووہ بھی انہیںمہنگاپڑے گا۔ انہوں نے کہاکہ ق لیگ،ایم کیوایم۔جی ڈی اے اوردیگرارکان کی طرف سے اپنی ہی حکومت کی مخالفت کے بعدپی ٹی آئی اب بیک فٹ پرچلی گئی ہے اب اس کی حکومت کے چلے جانے کے دن بھی آچکے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ملک کو ایٹمی طاقت بنانے اورملک وقوم کوبحرانوںسے نکالنے والے بھاگنے والے نہیںہوسکتے۔قوم کوایسے باوقارلیڈرکی ضرورت ہے بس اب قوم میاںنوازشریف کی صحت کے لئے دعاکریںتندرستی کے بعدوہ پاکستان میںہوںگے قوم کی نمائندگی بھی کریںگے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں