محکمہ خزانہ نے اورنج لائن ٹرین کے لئے اڑھائی ارب کے فنڈز جاری کر دئیے ۔ لاہور : ذرائع کے مطابق فنڈز کا اجراکابینہ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کی منظوری کے پیش نظر کیا گیا۔محکمہ خزانہ نے ٹرین کے لئے 3ارب روپے کے فنڈز جاری کرنے کی تجویز پیش کی تھی،کمیٹی نے ابتدائی طور پر اڑھائی ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دی۔ ادھرٹرین منصوبہ جوں جوں تاخیر کا شکار ہو رہا ہے اس کی لاگت میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے ، حکام کی جانب سے ٹرین 23 مارچ کو چلانے کے دعوے کئے جارہے ہیں،فنڈز سے سول اور مکینیکل ورکس مکمل کئے جائینگے تا کہ بروقت ٹرین کو چلایا جا سکے ۔