تازہ ترین

اورنج ٹرین، تمام کام 28فروری تک مکمل کرنیکی ہدایت

اورنج-ٹرین،-تمام-کام-28فروری-تک-مکمل-کرنیکی-ہدایت

ڈی جی ایل ڈی اے کا ٹرین روٹ کا دورہ ،لینڈ سکیپنگ کیلئے پی ایچ اے کا اجلاس لاہور : سیکرٹری ٹرانسپورٹ سید اسد الرحمن گیلانی اورڈی جی ایل ڈی اے سمیر احمد سید نے اورنج ٹرین کے روٹ جی ٹی روڈ، میکلوڈ روڈ، چوبرجی، ملتان روڈ اور ٹھوکر نیاز بیگ کا دورہ کیا اور ان علاقوں میں منصوبے سے متعلق زیر تکمیل کاموں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے سڑکوں کی تعمیر و بحالی، فٹ پاتھوں کی تعمیر، فراہمی ونکاسی آب کے کاموں، ہارٹی کلچر اور بجلی کے نظام سے متعلق کاموں کا جائزہ لیا اور ٹرین آپریشن شروع ہونے سے پہلے ان کاموں کو 28 فروری تک ہر لحاظ سے مکمل کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر انہیں بتایا گیا کہ میٹرو ٹرین منصوبے کے لیے واسا کی زیر تعمیر سٹارم واٹر ڈرین کا 60 فیصد کام مکمل کیا جا چکا ہے ۔ دریں اثنا اورنج لائن میٹرو ٹرین پر ہارٹی کلچر کے کاموں کا جائزہ لینے کیلئے جیلانی پارک پی ایچ اے ہیڈکوارٹر زمیں ڈی جی پی ایچ اے مظفر خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ڈی جی پی ایچ اے نے کہا کہ اورنج لائن ٹرین ٹریک پر جلدازجلد لینڈ سکیپنگ کے کام کو جلد مکمل کرلیا جائیگا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں