تازہ ترین

اورنج ٹرین:زیر تکمیل کا م28 فروری تک مکمل کرنیکی ہدایت

اورنج-ٹرین:زیر-تکمیل-کا-م28-فروری-تک-مکمل-کرنیکی-ہدایت

ٹرین چلانے کیلئے بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے : ڈی جی ایل ڈی اے لاہور: لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل سمیر احمدسید نے ہدایت کی ہے کہ اورنج لائن منصوبے میں شامل سڑکوں کی مرمت و بحالی سمیت دیگر تمام زیر تکمیل کام 28فروری تک ہر صورت میں مکمل کرلئے جائیں - ان کاموں سے متعلقہ محکمے اپنے ذمے باقی ماندہ کام جلد ازجلد مکمل کریں ، مختلف کاموں کے کنٹریکٹرز اپنے اپنے پیکیج پر ابھی تک کئے جانے والے تعمیراتی کاموں پر نظر ثانی کریں اور باقی رہ جانے والے کام طے شدہ معیار کے مطابق بلاتاخیر مکمل کر نے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔وہ میٹرو ٹرین منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے سلسلے میں منعقد ہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔ڈائریکٹر جنرل نے ہدایت کی کہ واسا ٹرین کے سٹیشنوں پر واٹر سپلائی اور پورے روٹ پر ڈرینیج کو یقینی بنائے ۔لیسکو کی طر ف سے ٹرین چلانے کے لئے بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے ۔پی ایچ اے ، ہارٹی کلچر اور لینڈ سکپنگ کا کام شروع کر ے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں