تازہ ترین

اورنج ٹرین:10میں سے صرف1ارب خرچ

اورنج-ٹرین:10میں-سے-صرف1ارب-خرچ

لاہور: رواں مالی سال شہر میں زیر تعمیر میگا پراجیکٹ اورنج لائن ٹرین کا مختص بجٹ مکمل استعمال نہ ہوسکا،بجٹ کا صرف دسواں حصہ خرچ ہو سکا۔ 2019-20 کے دوران سول ورک کے لئے 10 ارب روپے مختص ہوئے ، ایل ڈی اے نے 1ارب 12 کروڑ روپے خرچ کئے، ٹرین کا ایڈ گریڈ ورک یعنی ٹریک کے نیچے فٹ پاتھ اور سڑکوں کی مرمت کا کام کیا گیا۔خرچ نہ ہونے والے 8 ارب 88 کروڑ روپے 30 جون کو بحق محکمہ خزانہ سرنڈر کئے جانے کا مکان ہے ۔ تاہم ایل ڈی اے نے خرچ نہ ہونے والی رقم آئندہ مالی سال میں دوبارہ مختص کرنے کی تجویز دے دی ہے ۔ رواں مالی سال کے مختص فنڈز کو ہی آئندہ سال میں استعمال کیا جائے گا۔ ایل ڈی اے نے محکمہ خزانہ کو تجاویز ارسال کر دیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں