بیرو ن مما لک پاکستانیوں کی جا ئیدادو ں پر قبضہ کی ا جا زت نہیں دیں گے ،چیئر مین اوور سیز پا کستا نیو ں کا ہر ممکن تحفظ اور ان کے مسائل حل کریں گے ، ایس ایس پی ملتان: اوور سیز پا کستا نیز کمیشن ملتان کا اجلا س گزشتہ رو ز ڈ ی سی آفس کے کمیٹی رو م میں چیئر مین اکمل شعیب ہا شمی کی زیر صدارت منعقد ہو ا ۔ اجلا س میں ایس ایس پی آ پر یشنز کا شف اسلم ، ا یڈ یشنل ڈ پٹی کمشنر فنا نس اینڈ پلا ننگ ہدایت اللہ، فو کل پرسن کامران بخا ری ، متعلقہ محکمو ں کے ا فسران نے شرکت کی۔اجلاس میں 31 کیسز پیش کئے گئے ،8 کو نمٹا د یا گیا اور با قی کیسز پر کا رروا ئی تیز کر نے کی ہد ا یت کی گئی ۔ اجلاس سے خطا ب کر تے ہو ئے چیئر مین اکمل شعیب ہا شمی نے کہا کہ اوور سیز پا کستا نیز بیر و ن ممالک سے و طن عز یز میں زر مبا دلہ بھیجتے ہیں جو ملک کی معیشت میں ر یڑ ھ کی ہڈ ی کی حیثیت رکھتا ہے ، انہیں جا نی و ما لی تحفظ دینا ہماری ذمہ داری ہے ۔ بیرو ن مما لک میں ر ہنے وا لے پاکستانیوں کی جا ئیدادو ں پر کسی کو قبضہ کر نے کی ا جا زت نہیں دیں گے ۔ ایس ایس پی آ پر یشنز کاشف اسلم نے کہا کہ حکو متی احکا ما ت پر اوور سیز پا کستا نیو ں کو ہر ممکن تحفظ فرا ہم اور ان کے مسائل ضرور حل کریں گے ۔ ایڈ یشنل ڈ پٹی کمشنر ہدایت اللہ نے کہا کہ ضلعی ا نتظا میہ اپنے اوورسیز بھا ئیو ں کی فلا ح و بہبو د کے لئے ہر ممکن تعا ون جا ری ر کھے گی۔