اسلام آباد: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2019ء کے میٹرک اور ایف اے پروگرامز کے نتائج کا اعلان کردیا، موجودہ صورتحال کے پیش نظر طلبہ کو سمسٹر ضائع ہونے سے بچانے کیلئے یونیورسٹی نے مستقل تشخیص (Continuous Assessment) کی بنیاد پر پروموٹ کردیا۔ یہ فیصلہ یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل کی منظوری اور حکومتی پالیسی کے تحت کیا گیاہے جو یونیورسٹی کی تعلیمی سرگرمیوں کے سالانہ کیلنڈر کے مطابق بھی ہے کیونکہ اگلا سمسٹر اِسی مہینے شروع ہورہا ہے ۔ نتائج یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر فراہم کر دیئے گئے ہیں اور طلبہ کو رزلٹ کارڈز پوسٹ بھی کئے جائیں گے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے کہا ہے کہ امید ہے جو طلبہ پروموٹ ہوئے ہیں وہ گھر میں رہتے ہوئے اپنا تعلیمی سلسلہ جاری رکھنے میں مزید دلچسپی کا مظاہرہ کریں گے۔