تازہ ترین

آئمہ بیگ اورہادی اُپل کاہسپانوی امتزاج والا نیاگاناریلیز

آئمہ-بیگ-اورہادی-اُپل-کاہسپانوی-امتزاج-والا-نیاگاناریلیز

اداکارہ آئمہ بیگ اور ہادی اُپل کا نیا گانا اپنے اسپینش ٹائٹل ’’تے کیرو ‘‘ کی وجہ سے ریلیز ہوتے ہی مداحوں کی توجہ حاصل کررہا ہے۔ ہسپانوی زبان میں تے کیرو کا مطلب ہے ’’ میں تم سے پیار کرتا ہوں ‘‘۔اردو زبان کے ساتھ ہسپانوی امتزاج سننے میں کانوں کو خاصا بھلا لگ رہا ہے۔ https://youtu.be/wdPF_HUKfIs انسٹا پرگانے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے آئمہ نے اپنے فالوورز کیلئے لکھا ’’ آخر کار تے کیرو ریلیز ہوہی گیا۔ میں بہت پرجوش ہوں کہ آپ سب اسے سنیں‘‘۔ موجودہ صورتحال کے باعث آئمہ نے واضح کیا ’’ ہم نے سوچا تھا کہ ہم اسے ریلیز نہیں کرپائیں گے لیکن یہ ہوگیا ، مجھے یقین ہے آپ لوگ اسے بہت پسند کریں گے‘‘۔ آئمہ نے اپنی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس بات پرخوشی کااظہار کیا کہ انہوں نے ہادی اپل کے ساتھ کام کیا۔ ہادی اپل نے بھی گانے کی ویڈیو شیئر کرتےہوئے لکھا کہ میں نے اور آئمہ نے اس گانے کیلئے دل وجان سے محنت کی ہے۔ یہ ویڈیو 3 منٹ 45 سیکنڈز دورانیے کی ہے، گانے کے بول شکیل سہیل کے ہیں، اسے شیراز اپل نے کمپوز کیا جبکہ ڈائریکٹر سعد ہاشمی ہیں۔ گانے کو گزشتہ روز ریلیز کے بعد سے یو ٹیوب پر اب تک 44 ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں