تازہ ترین

آئی جی سندھ رستم انصاری کی ہلاکت کا نوٹس لیں،کاشف شیخ

آئی-جی-سندھ-رستم-انصاری-کی-ہلاکت-کا-نوٹس-لیں،کاشف-شیخ

جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ نے جماعت اسلامی سندھ کے سابق نائب قیم مرحوم محمد ایوب انصاری کے نواسے رستم انصاری کی پولیس تشدد سے ہلاکت کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کراچی: جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ نے جماعت اسلامی سندھ کے سابق نائب قیم مرحوم محمد ایوب انصاری کے نواسے رستم انصاری کی پولیس تشدد سے ہلاکت کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس بھی سندھ پولیس کے ظلم اور جبر کو ختم نہیں کرسکا ہے، دن دیہاڑے معصوم نوجوان رستم انصاری کی بلا جواز گرفتاری اور تشدد سے سندھ پولیس کی چنگیزیت عیاں ہوچکی ہے۔ انہوں نے آئی جی مشتاق مہر سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر رستم انصاری کے قتل میں ملوث پولیس اہلکاروں کو گرفتار اور ایف آئی آر درج کرکے عبرت ناک سزا دی جائے۔ انہوں نے لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجرم چاہے کتنے بھی بااثر کیوں نہ ہوں ہم خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں