تازہ ترین

آتشزدگی کے مختلف واقعات میں لاکھوں روپے کانقصان

آتشزدگی-کے-مختلف-واقعات-میں-لاکھوں-روپے-کانقصان

باندھی میں جلنے والے آئل ٹینکر نے6دکانیں، 3گھر،3موٹر سائیکلیں راکھ کر دیںشہداد پور کے کریانہ اسٹور،سجاول کی مسجداور قریبی مکانوں میں بھی آگ بھڑک اٹھی باندھی،اندرون سندھ: اندرون سندھ آتشزدگی کے مختلف واقعات میں لاکھوں روپے کا نقصان ہواہے ۔تفصیلات کے مطابق باندھی شہر میں نجی پٹرول ایجنسی کی دکان پر پٹرول منتقل کرتے ہوئے آئل ٹینکر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے 6 دکانوں اور 3 گھروں سمیت 3 موٹر سائیکلوں کو جلا کر راکھ کر دیا، آگ کے بلند ہوتے شعلے میلوں دور تک دکھائی دیے ،آتشزدگی کے نتیجے میں لاکھوں روپے کا نقصان ہوااور اس دوران جھلس کر دکان کا مالک شاہد رضا جمالی اور ایک نامعلوم شخص شدید زخمی ہوگیا،فائر بریگیڈ اور شہریوں نے کئی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا اور مزید درجنوں گھروں اور دکانوں کو جلنے سے بچا لیا جبکہ پولیس نے شک کی بنیاد پر کئی افراد کو حراست میں لیکر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ شہدادپور کے قریب گاؤں میں کریانہ اسٹور میں اچانک آگ لگ گئی جسکے نتیجے میں دکان میں موجود لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا، دیہاتیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پا یا۔ دکاندار کے مطابق دکان میں 2لاکھ روپے کا سامان تھاجو جل کر رکھ ہوگیا۔ بدھو تالپور سے نمائندے کے مطابق سجاول میں بوائز ہائی اسکول کے روڈ پر واقع رحمانیہ مسجد میں آگ بھرک اٹھی جس نے مسجد کے قریب واقع گھروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جسکے نتیجے میں مکینوں کو مالی نقصان کاسامناکرنا پڑا جبکہ لوگوں نے آگ پر اپنی مدد آپ کے تحت قابو پایا۔علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کو کئی مرتبہ فون پر اطلاع دی مگر انہوں نے ہماری بات نہیں سنی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم مزدور لوگ ہیں،کورونا کے باعث ہم پہلے ہی بیروزگار ہوچکے ہیں، ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں