تازہ ترین

آرمی چیف کا کارگل جنگ میں نشان حیدر پانے والے دوعظیم سپوتوں کوخراج عقیدت پیش

آرمی-چیف-کا-کارگل-جنگ-میں-نشان-حیدر-پانے-والے-دوعظیم-سپوتوں-کوخراج-عقیدت-پیش

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کارگل جنگ میں نشان حیدر پانے والے دوعظیم سپوتوں کیپٹن کرنل شیرخان شہید اور حوالدارلالک جان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا مادروطن کے دفاع کیلئے جان نچھاورکرنے سے بڑھ کرکوئی اعزازنہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پاک فوج نے کارگل جنگ میں نشان حیدر پانے والے2عظیم سپوتوں کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کیپٹن کرنل شیرخان شہید،حوالدارلالک جان شہید بہادری کا درخشندہ باب ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ صوابی،خیبرپختونخوا،غذر،گلگت بلتستان کےعظیم شہداہیروہیں، شہدا نے اپنے خون سے ہر مشکل کیخلاف عزم وہمت کی تاریخ رقم کی۔ https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1280220404943130627 آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے پیغام میں کہا مادروطن کےدفاع کیلئےجان نچھاورکرنےسےبڑھ کرکوئی اعزازنہیں، قوم کواپنےبہادربیٹوں پر فخر ہے، ہرقیمت پر ملکی دفاع کیلئے بہادری سے ڈٹے رہنا دھرتی کے بیٹوں کاشیوا ہے۔ https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1280220407661019140

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں