اسلام آباد پاکستانی اداکارہ آمنہ الیاس کی نئی روم کوم فلم ’’ ریڈی سٹیڈی نو ‘‘ رواں سال 19جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق حشام بن منور کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’ریڈی سٹیڈی نو‘‘ کی کہانی محبت اور کامیڈی پر مبنی ہے جس میں اداکارہ آمنہ الیاس، سلمان شاہد، فیصل سیف، زین افضل، مرحوم احمد بلال، اسماعیل تارا، نیئر اعجاز، نرگس رشید اور دیگر اداکار شامل ہیں ۔ فلم کی کہانی اور پیشکش حشام بن منور نے دی ہے جبکہ یہ فلم نجی ٹی وی کی پروڈکشن کے بینر تلے بنائی جارہی ہے۔ آمنہ الیاس نے اپنے کیرئیر کا آغاز فلم ”زندہ بھاگ“ سے کیا جس سے ان کو خاصی پذیرائی حاصل ہوئی۔ انہوں نے اپنے اداکاری اور عمدہ ماڈلنگ کے بل بوتے پر لکس سٹائل ایوار فار دی ڈریس، لکس سٹائل ایوارڈ فار دی ایئر، اور لکس سٹائل ایوارڈ فار دی ایکٹریس بھی حاصل کیا۔