تازہ ترین

اٹھارہ ہزاری میں بارش،سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں

اٹھارہ-ہزاری-میں-بارش،سڑکیں-تالاب-کا-منظر-پیش-کرنے-لگیں

مختلف علاقوں کی گلیوں میں پھسلن اورکیچڑ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا اٹھارہ ہزاری: مختلف شہروں کی طرح اٹھارہ ہزاری میں بھی ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ گزشتہ روزجاری رہا،بارش کے باعث موسم سردہوگیاجبکہ سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔تفصیل کے مطابق اٹھارہ ہزاری اور گردونواح میں گزشتہ روزبارش کا سلسلہ جاری رہا۔ بارش کے باعث مختلف علاقوں کی گلیوں میں پھسلن اورکیچڑ پیدا ہو گیاجبکہ مختلف مین شاہراہیں جھنگ بھکر روڈ ، لیہ روڈ ، خوشاب روڈ پر نشیبی مقامات پر پانی کھڑا ہونے کیوجہ سے سڑک تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں اورٹوٹ پھوٹ کاشکارہونے لگیں اس صورتحال کاباعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اسکے علاوہ کسانوں کا کہنا ہے کہ بارشیں زیادہ ہونے کی وجہ سے گندم ، چنے ،چارے ودیگرکی فصل متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں