اٹھارہ ہزاری: تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نواحی علاقہ ٹبہ گہلی کے مقام پرراجباہ ون ایل میں بیس فٹ چوڑاشگاف پڑ گیا جس سے بڑے رقبے پرکھڑی گندم، چارے اورکمادکی فصلیں متاثر ہوگئیں، شگاف کوپرکرنے کیلئے متعلقہ محکمے کے افرادتین گھنٹے سے زائدوقت تک موقع پرنہ پہنچ سکے ،مقامی افراداپنی مدد آپکے تحت شگاف پرکرنے کی کوشش کرتے رہے ، فصلیں متاثر ہونے پرکسانوں نے پریشانی کااظہارکیا،کئی گھنٹے بعدسرکاری عملے نے شگاف کوپرکرنے کیلئے کام شروع کردیا۔