ملتان : دستگیر جسٹس فورم کی چیئرپرسن مسز طاہرہ نجم نے کہا ہے کہ ہم نے اپنی مدد آپ کے تحت گزشتہ سال 170 کیسز کو ڈیل کیا جس میں کونسلنگ، قانونی رہنمائی، ثالثی فیصلے اورکورٹ کیسز شامل ہیں۔ 6کیس اقلیتی سطح پر حل کئے گئے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دستگیر جسٹس فورم کیلئے خدمات سرانجام دینے والے رضاکاروں میں تقسیم ایوارڈ کی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر مسز طاہرہ نجم،زہرہ سجاد زیدی،مسز پروین نیاز اور عنبرین بلوچ نے اسد ممتاز ،پروفیسر ڈاکٹر فرزانہ کوکب،نواز بھٹی، نعیم النساء،زاہدہ جیالی ، رانا عمران ،مقبول حسین بھٹی ، علی اظہر ، علامہ حافظ انوارالحق کو ایوارڈز اور گلدستے پیش کئے گئے۔