تازہ ترین

اپوزیشن سیاسی دکانداری چمکا کر نقصان پہنچارہی :گورنر

اپوزیشن-سیاسی-دکانداری-چمکا-کر-نقصان-پہنچارہی-:گورنر

کورونا سے بے روزگارہونیوالوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے :چودھری سرور لاہور: گورنر پنجاب چودھری محمدسرور نے کہا ہے اپوزیشن سیاسی دکانداری چمکا کر کورونا کیخلاف قومی یکجہتی کو نقصان پہنچارہی ہے ، یہ وقت سیاست کر نے کا نہیں ملک میں اتحا دکاوقت ہے ، پنجاب ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے ذریعے 3لاکھ خاندانوں کو راشن کی فراہمی کی جا رہی ہے ،کورونا بحران سے بے روزگارہونیوالوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے انکے ساتھ کھڑے ہیں،فلاحی ادارے مشکل کی اس گھڑی میں آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ وہ اتوار کے روز وائس چیئر پرسن سرور فاؤنڈیشن بیگم پروین سرور کی جانب سے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے 10ہزار غر یب خاندانوں کیلئے راشن کی روانگی کے موقع پر تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقع پر ایم این اے ریاض فتیانہ،چیئر مین فیڈ مک کاشف اشفاق،حاجی محمد رمضان،راجہ اسد ،ایم پی اے سعید احمد سعدی سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ اُنہوں نے کہا پاکستان میں مخیرحضرات کی کمی نہیں جب سب اپنا کردار ادا کر یں گے تو ان شا اللہ کوئی بھی غر یب خاندان بھوکا نہیں رہیگا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں