وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کا الیکشن کمیشن کی تشکیل کے معاملے میں سپریم کورٹ سے رجوع کرنا صریحاً بد قسمتی ہوگی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں فواد چوہدری نے اپوزیشن کی جانب سے الیکشن کمیشن کی تشکیل کے معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کو صریحاً بد قسمتی قرار دیا ہے۔ https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1202095841001005056 انہوں نے مزید کہا ہے کہ اگر سیاستدان اتنے ناپختہ ہیں کہ الیکشن کمیشن کے لیے ایک شخص پر اتفاق نہیں کر سکتے تو وہ ملک کے بڑے مسائل پر کیا اتفاق رائے پیدا کریں گے۔ وفاقی وزیرِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنے بیان میں مشورہ دیا ہے کہ فریقین اپنی پوزیشن میں نرمی لائیں اور فیصلہ کریں۔