تازہ ترین

اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کا پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی سماعت روزانہ کرانیکا مطالبہ

اپوزیشن-کی-رہبر-کمیٹی-کا-پی-ٹی-آئی-فارن-فنڈنگ-کیس-کی-سماعت-روزانہ-کرانیکا-مطالبہ

اسلام آباد  ( 9 نیوز) اپوزیشن کی رہبر کمیٹی نے الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کیا اور پی ٹی آئی کے فارن فنڈنگ کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرانے کا مطالبہ کر دیا۔ جے یو آئی (ف) کے رہنما اکرم درانی نے کہا کہ کیس میں تاخیر ملک  کے لئے نقصان دہ  ہے ،  پانچ سال ہو گئے ،   تحریک انصاف کےخلاف تحقیقات مکمل نہیں ہوئی،یہ تحقیقات سے بھاگ رہے ہیں الیکشن کمیشن میں  روزانہ کی بنیاد پر تحقیقات کی جائے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما نیئر بخاری نے کہا کہ  سارے کاغذاتی ثبوت الیکشن کمیشن کے پاس موجود ہیں ، 18اکاؤنٹس کے بارے میں کوئی ڈیکلریشن ہی نہیں، پاکستان تحریک انصاف تلاشی دینے سے کیوں گھبرا رہی ہے ۔ مسلم لیگ ن کے رہنما  احسن اقبال نے کہا چیف الیکشن کمشنر اپنے دور میں کیس کو منطقی انجام تک پہنچائیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں