تازہ ترین

اگر پرویز مشرف کو کچھ کہا گیا تو میں اپنی ابابیل فورس بھیج دوں گی, گلالئی

اگر-پرویز-مشرف-کو-کچھ-کہا-گیا-تو-میں-اپنی-ابابیل-فورس-بھیج-دوں-گی,-گلالئی

لاہور: پاکستان تحریک انصاف گلالئی کی سربراہ عائشہ گلالئی بھی سابق صدر پرویز مشرف کی حمایت میں آ گئیں . ان کا کہنا ہے کہ اگر سیاستدانوں نے پرویز مشرف کو کچھ کہا تو پھر میں اپنی ابابیل فورس کو کال دوں اور وہ پاکستان میں وہ حل چل مچائیں گے کہ یہ سیاستدان بھاگنے پر مجبور ہو جائیں گے . تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف گلالئی کی سربراہ عائشہ گلالئی کا کہناہے کہ اس وقت سارے سیاستدان مل کر ایک آدمی کو نشانہ بنا رہے ہیں جو پروز مشرف ہیں.ہمارے سیاستدانوں کو شرم آنی چاہئیے،انہوں نے اپنے اپنے دورِ اقتدار میں جو لوٹ مار مچائی ہے.عائشہ گلا لئی نے مزید کہا کہ ان سیاستدانوں پر الیکشن لڑنے پر پابندی لگنی چاہئیے ان سے پوچھنا چاہئیے کہ آپ نے دس دس سالوں میں غریب عوام کے لیے کیا کام کیا،ان پر تو الیکشن میں حصہ لینے پر پابندی ہونی چاہئیے. یہ اپنے آپ کو صاف شفاف ثابت کرنے کے لیے پرویز مشرف پر چڑھائی کر دیتے ہیں جو تین کمروں کے اپارٹمنٹ میں رہتا ہے جس کے دور میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں اتنی نہیں تھی جنتی آج ہیں.مشرف کے دور میں پاکستان کے قرضے کم ہوئے اور ڈالر کی قیمت بھی کم تھی،عمران خان اور نواز شریف نے اتنے قرضے لیے،یہ مل کر مشرف کو الزام دیتے ہیں،انہیں دھمکیاں دیتے ہیں.عائشہ گلا لئی کا مزید کہنا ہے کہ پرویز مشرف کو ق لیگ اور امیر مقام نے دھوکہ دیا.عائشہ گلا لئی کا مزید کہنا تھا کہ میں پرویز مشرف کی پارٹی کی نہیں ہوں لیکن میں پرویز مشرف کے اخلاق سے متاتر ہوں ان کےعوامی اقدامات سے متاثر ہوں. اگر پرویز مشرف کو سیاستدانوں کو کچھ کہا تو پھر میں اپنی ابابیل فورس کو کال دوں اور وہ پاکستان میں وہ حل چل مچائیں گے کہ یہ سیاستدان بھاگنے پر مجبور ہو جائیں گے .خیال رہے کہ وزیرستان سے تعلق رکھنے والی عائشہ گلالئی پاکستان تحریک انصاف میں اہم کردار ادا کرتی رہیں لیکن 2017ء میں انہوں نے پارٹی چئیرمین عمران خان پر نازیبا پیغامات بھیجنے اور جنسی ہراساگی کا الزام عائد کیا اور پی ٹی آئی سے راہیں جُدا کر لیں. پی ٹی آئی سے راہیں جُدا کرنے کے بعد عائدشہ گلالئی نے تحریک انصاف گلالئی کے نام سے اپنی پارٹی بنائی اور اسے الیکشن کمیشن میں رجسٹر کروانے کے بعد الیکشن 2018ء کے لیے بلے باز کا انتخابی نشان حاصل کیا. پی ٹی آئی کی منحرف رہنما اور تحریک انصاف گلالئی کی سربراہ عائشہ گلالئی کو پی ٹی آئی کے خلاف جانا اورپارٹی چھوڑنا مہنگا پڑا اور عام انتخابات 2018ء میں عائشہ گلالئی کوئی ایک کامیابی بھی نہ سمیٹ سکیں. عائشہ گلالئی کو قومی اسمبلی کی نشستوں سے شکست کا چوکا پڑ گیا. این اے 53 اسلام آباد سے بھی شکست ہی عائشہ گلالئی کا مقدر بنی تھی.

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں