تازہ ترین

اہلیہ کے الزامات، معروف ڈیزائنر نے محسن عباس حیدر کو فیشن کمپین سے نکال باہر کیا

اہلیہ-کے-الزامات،-معروف-ڈیزائنر-نے-محسن-عباس-حیدر-کو-فیشن-کمپین-سے-نکال-باہر-کیا

فہد حسین برانڈ تشدد ، زیادتی اور ہراسگی کے خلاف ہے ،کسی ملزم کا نام برانڈ کے ساتھ نہیں جوڑنا چاہتے کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جولائی 2019ء) : اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر پر اہلیہ کی جانب سے گھریلو تشدد کے الزامات کے بعد سے ہی میڈیا اور سوبز انڈسٹری کے کئی معروف ناموں نے فاطمہ سہیل کے الزامات کو درست قرار دیا جس کے بعد سے محسن عباس کے کیرئیر کا تاریک سفر شروع ہوا۔ محسن عباس حیدر کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے نکالا گیا اور اب معروف ڈیزائنر فہد حسین نے محسن عباس حیدر کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا اور اپنی فیشن کمپین سے محسن عباس حیدر کو نکال باہر کیا۔فہد حسین کی فیشن کمپین کی ویڈیو ری لانچ کی گئی اور نئی ویڈیو میں محسن عباس کا کوئی سین نہیں ہے۔ فاطمہ سہیل کے محسن عباس پر عائد کیے جانے والے الزامات کے بعد سے ہی فہد حسین نے اس ویڈیو کو ایڈٹ کروایا اور جس جس سین میں محسن عباس حیدر موجود تھے اُس سین کو ویڈیو سے نکلوا دیا گیا۔ اس حوالے سے معروف برانڈ فہد حسین کی انتظامیہ نے کہا کہ ہم ظلم ، زیادتی اور ہراسگی کے خلاف ہیں۔لہٰذا ہم ان الزمات کی زد میں رہنے والے کسی شخص کے ساتھ کام نہیں کر سکتے۔ https://www.instagram.com/p/B0dHnYWpEJx/?utm_source=ig_web_copy_link فہد حسین خواتین کی امپاورمنٹ اور سب کے لیے مساوی حقوق کے حق میں ہیں۔ لہٰذا ہم کسی ایسے شخص کے ساتھ کام نہیں کر سکتے جس پر اس قسم کے الزامات ہوں ، اور جو معاشرے میں بہتری لانے کی بجائے معاشرے میں بگاڑ پیدا کرے۔ فہد حسین کی اس فیشن کمپین کی ویڈیو میں محسن عباس حیدر کے ساتھ ساتھ معروف ماڈل صدف کنول بھی شامل تھیں ، نئی ویڈیو میں محسن عباس حیدر کا حصہ نکال دیا گیا ہے البتہ صدف کنول تاحال اس ویڈیو کا حصہ ہیں۔یاد رہے کہ اداکار اور گلوکار محسن عباس حیدر عرف ڈی جے کی اہلیہ فاطمہ سہیل نے ان پر بدترین جسمانی تشدد کا نشانہ بنانے کا سنگین ترین الزام عائد کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر اپنی تصاویر شئیر کی تھیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں