تازہ ترین

ایئرپورٹ پر اے ایس ایف ملازم اورریسکیواہلکار پربہیمانہ تشدد

ایئرپورٹ-پر-اے-ایس-ایف-ملازم-اورریسکیواہلکار-پربہیمانہ-تشدد

کارپارکنگ عملہ نے دونوں بھائی کے سراورمنہ پروارکرکے لہولہان کردیا،ملزم گرفتار فیصل آباد: فیصل آباد ایئر پورٹ کی کار پارکنگ کے عملہ نے اے ایس ایف ملازم کو ریسکیو اہلکار سمیت بہیمانہ تشدد کانشانہ بنا ڈلا، ملزموں نے دونوں بھائیوں کے سر اور منہ پر لکڑی کے دستے سے وار کرکے اس کو لہولہان کردیا، دونوں ملزموں کو پکڑکر پولیس کے حوالے کردیاگیا۔ بتایا گیا ہے کہ ایئرپورٹ سکیورٹی فورس کا اہلکار چک نمبر 241ر۔ب چنچل والا کا رہائشی خاور مسعود اپنے بھائی ریسکیو 1122 کے اہلکار ضیاء مسعود کے ہمراہ فیصل آباد ایئرپورٹ کی پارکنگ سے اپنی گاڑی پر نکلنے لگا تو کار پارکنگ کے عملہ ملزموں سید سبط حسن اور سید مہتم عباس نے ان سے ٹکٹ کی رقم پچاس روپے طلب کی جس پر خاور مسعود نے کہا کہ وہ اے ایس ایف ملازم ہے اور ان کیلئے ٹکٹ فری ہے جس پر ملزموں نے دونوں بھائیوں کو دبوچ لیا اور لکڑی کے دستے سے وار کرکے ان کو زخمی کردیا جس پر اے ایس ایف حکام نے موقع پر پہنچ کر دونوں پارکنگ اہلکاروں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا جن کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ہے 

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں