تازہ ترین

ایبٹ آباد میں ڈاکٹروں کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ

ایبٹ-آباد-میں-ڈاکٹروں-کی-جانب-سے-فری-میڈیکل-کیمپ

ایبٹ آباد ميں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران ڈاکٹروں نے فری میڈیکل کیمپ لگايا جس میں شہريوں نے دی گئی سروسز کا بھرپور فائدہ اٹھايا۔ گلیات ميں شہريوں کے طبی معائنے کےليے ضلعی حکومت کی جانب سے فری ميڈيکل کیمپ لگايا گيا۔ڈسٹرکٹ کشمنر ايبٹ آباد مغیث ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ مريضوں کو انکے علاقے ميں مفت طبی سہوليات دی جا رہی ہيں۔ نتھيا گلی ايک ہاٹ اسپاٹ تھا جہاں کے لوگوں کو کرونا کے علاوہ بھی مسائل ہيں، ان کی نقل و حرکت کو کم سے کم کرنا ہے تاکہ وائرس کے پھيلاؤ کو قابو کرسکيں۔ ليڈی ڈاکٹر نے بتايا کہ اسپتال نہ جانے والی حاملہ خواتين کے مختلف ٹيسٹ کيمپ ميں کرکے ان کے مسائل حل کيے گئے۔ خواتین کو کرونا کے باعث اسپتال جانے میں مسائل تھے یہاں ان کے ٹیسٹ اور الڑا ساؤنڈ کیے ہیں۔ شہريوں نے موجودہ صورتحال ميں اس نوعيت کی طبی خدمات کو عوام کےليے بہترين قرار ديا۔ ایک مريض کا کہنا تھا کہ ہميں يہاں پر ماہر جلد ملے ہيں، ایبٹ آباد میں ڈاکٹر نہیں مل رہے تھے، ان حالات میں اچھا قدم ہے۔اگلے کچھ دنوں ميں حویلیاں اور شیروان ميں بھی ميڈيکل کيمپ لگائے جائيں گے

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں