تازہ ترین

ایبٹ آباد: سربن پہاڑی کے جنگل میں آتشزدگی

ایبٹ-آباد:-سربن-پہاڑی-کے-جنگل-میں-آتشزدگی

ایبٹ آباد کے قریب سربن پہاڑی کےجنگل میں اچانگ آگ بھڑک اٹھی جس نے جنگل کے وسیع رقبے کو لپیٹ میں لے لیا اور اب تک 50 سے زائد درخت جل چکے ہیں۔ ریسکیو کے مطابق ایبٹ آباد شہر کے قریب سربن پہاڑی کےجنگل میں اچانگ آگ بھڑک اٹھی جس نے 2 گھنٹوں میں جنگل کے وسیع رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ یہ بھی پڑھیں: موٹروے پر تیز رفتار کار الٹنے سے ماں اور 3 بچے جاں بحق پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے آگ پر قابو پانے میں ریسکیو اہل کاروں کو مشکلات کا سامنا ہے جب کہ محکمہ جنگلات کے اہلکار بھی جنگل تک نہ پہنچ سکے۔ ریسکیو کے مطابق آگ سے 50 سے زائد درخت جل چکے ہیں جب کہ آگ کہیال کنج کے علاقے کے قریب پہنچ گئی ہے تاہم ریسکیو کی ٹیمیں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں