تازہ ترین

ایران نے جنگ بندی کی تجاویز پر اپنا ردِعمل مرتب کر لیا: ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ

ایران-نے-جنگ-بندی-کی-تجاویز-پر-اپنا-ردِعمل-مرتب-کر-لیا-ترجمان-ایرانی-وزارتِ-خارجہ

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ ایران نے جنگ بندی کی تجاویز پر اپنا ردعمل مرتب کر لیا ہے۔

ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ ہم نے اپنے جوابات مرتب کیے ہیں، مقررہ وقت پر تفصیلات کا اعلان کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ قومی مفادات کی بنیاد پر اپنے مطالبات ثالثی چینلز کے ذریعے پہنچا دیے گئے ہیں، ایران اپنے جائز مطالبات واضح طور پر بیان کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتا۔

اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ جائز مطالبات بیان کرنے کو سمجھوتے کی علامت کے طور پر نہیں سمجھا جانا چاہیے۔

 ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ مذاکرات، الٹی ​​میٹم اور جنگی جرائم کے ارتکاب کی دھمکیوں سے مطابقت نہیں رکھتے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں