مشرق وسطیٰ میں ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے بعد پیدا ہونے والی شدید کشیدگی نے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تاریخی مندی ریکارڈ کی گئی۔
پیر کے روز کاروبار کے آغاز پر ہی مارکیٹ شدید مندی کا شکار ہوئی، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکسمیں تاریخ کی بدترین گراوٹ دیکھی گئی۔
مارکیٹ کھلتے ہی فروخت کا شدید دباؤ دیکھا گیا اور انڈیکس 15,121 پوائنٹس کی بڑی کمی کے بعد 1 لاکھ 52 ہزار 940 کی سطح پر آگیا۔
انڈیکس میں 9 فیصد سے زائد کی کمی اور ‘مارکیٹ ہالٹ’ (Market Halt) کی سطح عبور ہونے کے باعث پی ایس ایکس انتظامیہ نے فوری طور پر ٹریڈنگ روک دی۔
اسرائیل اور امریکہ کے ایران پر حملوں کے باعث عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے اور ممکنہ علاقائی جنگ کے خدشات نے مقامی سرمایہ کاروں کو ‘پینک سیلنگ’ (Panic Selling) پر مجبور کر دیا۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ میں اس غیر معمولی مندی کی بنیادی وجہ جیو
پولیٹیکل حالات ہیں۔
خلیج میں کشیدگی کی وجہ سے سپلائی چین متاثر ہونے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کے خدشے نے مارکیٹ کے اعتماد کو بری طرح ٹھیس پہنچائی ہے۔