انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کردہ ایک پوسٹ میں لکھا کہ معلوم ہوا ہے کہ پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار اسی وجہ سے بیجنگ جا رہے ہیں تا کہ کسی امکانی ڈیل کی صورت میں چین سے ضمانت حاصل کی جا سکے۔
ولی نصر نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار چین جانے سے پہلے ڈیل کی گارنٹی کے اس خیال پر امریکا اور چین دونوں سے بات کرچکا ہوگا۔
ایرانی دانشور ولی نصر نے کہا کہ چین اس وقت جنگ بندی کی سفارتی کوششوں میں فرنٹ لائن پر آگیا ہے۔