رضا پہلوی پر برلن میں پریس کانفرنس کے موقع پر نامعلوم شخص کی جانب سے رنگ پھینکا گیا۔
اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رضا پہلوی کے ساتھ سکیورٹی موجود ہے اور اچانک ان پر ایک نامعلوم شخص نے لال رنگ کا پیسٹ پھینکا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ نامعلوم شخص نے کیچپ جیسا پیسٹ رضا پہلوی پر پھینکا جو ان کی گردن اور کندھے پر لگا۔
پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے اس شخص کو گرفتار کرلیا۔